{"product_id":"maarif-ul-quran-best-quality","title":"Maarif Ul Quran (Best Quality)","description":"’’معارف القرآن‘‘ میں مفتی محمد شفیع عثمانی کی اردو تفسیر قرآن ہے۔ تفسیر میں انھوں نے سب سے پہلے لغت کے مسائل پر توجہ دی ہے، پھر خلاصۂ تفسیر کے تحت مختصراً قرآن کی تفسیر بیان کر دی ہے۔  مصنف موصوف کے پیش نظر یہ تھا کہ عوام جو علمی اصلاحات سے واقف اور دقیق مضامین کے متحمل نہیں ہیں وہ بھی قرآن کریم کو اپنے حوصلے کے مطابق سمجھ سکیں، اس لیے تفسیر کو لکھتے ہوئے اس کی پوری رعایت کی گئی ہے کہ فنی اصطلاحات، دقیق بحثیں اور غیر معروف ومشکل الفاظ سے گریز کیا جائے، تفسیر میں سلف صالحین کی تفسیروں پر اعتماد کیا گیا ہے اور بے سندباتوں سے احتراز کیا گیا ہے؛ چنانچہ جگہ بہ جگہ صحابہ وتابعین کے تفسیری اقوال اور متقدمین کی تفسیری کتب سے استفادہ کرکے ان کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔  یہ تفسیر معارف القرآن (عثمانی) کا اعلی کوالٹی ایڈیشن ہے، جسے کمپیوٹر کمپوزنگ کے ساتھ طبع کیا گیا ہے۔ مزید آسانی کے لیے آیات کا ترجمہ مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے \"\u003ca href=\"https:\/\/adbeislami.com\/product\/asan-tarjuma-quran\/\"\u003eAsaan Tarjuma Quran\u003c\/a\u003e\" والا لکھا گیا ہے۔","brand":"Bin Imtiaz","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":54488635343214,"sku":"SKU-maarif-ul-quran-best-quality","price":15600.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/1014\/4517\/3614\/files\/Maarif-Ul-Quran-1.png?v=1786131507","url":"https:\/\/binimtiaz.com\/products\/maarif-ul-quran-best-quality","provider":"Bin Imtiaz Store","version":"1.0","type":"link"}