{"product_id":"rasulullah-ﷺ-ka-zoq-e-jamal","title":"Rasulullah ﷺ Ka Zoq E Jamal","description":"\u003cp\u003eرسول اللہﷺ کی سیرت کا یہ پہلو کتنا حسین ہے کہ وہ اپنے ارشاد کے عکس کا صحیح ترین مصداق تھے (اَللّٰہْ جَمِیل یْحِبّْ الْجَمَالَ) جیسے وہ خود حسین تھے ، ان کے کردار، سوچ اور ان کی ہر ادا میں خوبصورتی تھی، حکمت تھی اورنور تھا۔ان کے اخلاق کا جامع ترین بیان قرآن ہے ۔ وہ بارش، باغوں، پھلوں اور پھولوں سے لطف اندوز ہوتے اور جمالِ کائنات میں تدبر کر کے اللہ کی ثناء بیان کرتے ۔قرآن نے لوگوں کو ان کی جمال پسندی اپنانے کا حکم دیا ۔ انھوں نے انسانوں کو آرائش و زیبائش کا معتدل راستہ دکھایا۔ ان کے اخلاقِ زینت میں حکمتیں اور دائمی خوبصورتیاں نظر آتی ہیں۔ وہ ہر نماز کے وقت زینت۔ جمعہ و عیدین میں مزید اہتمام کا حکم دیتے ۔ وہ پورے عالم کو جمال بخشے کے لیے آئے ، اس لیے شہروں ، مکانوں، راستوں، اجتماعی جگہوں، دفتروں، قید خانوں الغرض جہاں زندگی وہاں حسن و خوبصورتی اور نظافت حتی کے کفن ، دفن اور قبر تک میں موزونیت اور خوش منظری کا اہتمام کیا۔ خوش طبعی، شیریں گفتاری، فصاحت و خطابت، تفریحی کلام، بلکہ بچوں کے کھیل، بڑوں کے فنی مقابلے ، شعر و سخن میں دلچسپی لے کر زندگی میں خوشیاں تقسیم کیں۔ الغرض: کھانے ، پینے ، پہنے ، سونے ، جاگنے ، سے لے کر عبادات و مناجات سے بھی آگے میدانِ سیاست و تجارت ، صنعت و حرفت سے بھی اوپر جہاں بھی انسان کی پہنچ ہو سکتی ہے ، وہاں ان کی حسن آفرینی نظر آتی ہے ۔ نبیِ وقت کی بعثت سے متعلق کوئی بھی بڑا چھوٹا کام ہے ، اس میں حسن وجمال، تنظیم و کمال کے داعی، بانی اور اسوۂ حسنہ کی علامت صرف حضرت محمدﷺ ہیں۔آئیے ، کتاب و سنت اور تاریخِ اسلامی کے تناظر میں سیدنا محمد کریم ﷺ کے اس ذوقِ جمال کا مطالعہ کرتے ہیں، جس نے زندگی کے ہر شعبے میں اخلاقِ حسنہ کی خوشبو پیدا کردی ہے ۔\u003c\/p\u003e","brand":"Bin Imtiaz","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":54488634360174,"sku":"SKU-rasulullah-ﷺ-ka-zoq-e-jamal","price":700.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/1014\/4517\/3614\/files\/Zoq-E-Jamaal.jpg?v=1786131500","url":"https:\/\/binimtiaz.com\/products\/rasulullah-%ef%b7%ba-ka-zoq-e-jamal","provider":"Bin Imtiaz Store","version":"1.0","type":"link"}