{"product_id":"tableeghi-6-number-ayat-o-ahadees-aor-waqiat","title":"Tableeghi 6 Number - Ayat O Ahadees Aor Waqiat","description":"\u003cspan style=\"font-weight: 400\"\u003eانبیاء علیہم السلام کے بعد بھی ہر دور میں رب رحمان اور رحیم نے انسانیت کی بھلائی اور دونوں جہانوں میں کامیابی کا فکر دے کر اپنے خاص بندوں سے کام لیا ہے.\u003c\/span\u003e  \u003cspan style=\"font-weight: 400\"\u003eکہیں درس و تدریس کے ذریعے حضور نبی کریم ﷺ کے \"تعلیمِ کتاب\" کے فریضہ کی اشاعت جاری ہے تو کہیں سلوک و معرفت کے ذریعے آپ ﷺ کے فریضہ میں نیابت کا کام ہوتا رہا ہے۔ دعوت و تبلیغ کے نام پر ہونے والی محنت سے دین کے سارے شعبوں کو جلا بخشی جاتی رہی ہے۔ مولانا محمد سعد کاندہلوی مدظلہ لکھتے ہیں:\u003c\/span\u003e  \u003cspan style=\"font-weight: 400\"\u003eاس دور میں اللہ جل شانہٗ نے حضرت مولانا محمد الیاس رحمتہ اللہ علیہ کے دل میں دین کی مٹنے پر سوز و فکر و بے چینی اور امت کے لئے درد اورغم اس درجے میں بھر دیا تھا، جو ان کے وقت کے اکابر کی نظر میں اپنی مثال آپ تھا۔ وہ ہر وقت جمیع ما جاء بہ النبی (جو طریقے اللہ رب العزت کی طرف سے لائے ہیں) ان سب کو سارے عالم میں زندہ کرنے کے لئے مصروف رہتے تھے۔ اور وہ اس بات کی پورے جزم کے ساتھ داعی تھے کہ دین کے لیے جدوجہد اس وقت مقبول اور مؤثر ہوں گی جبکہ جدوجہد میں رسول اللہ ﷺ کا طریقہ زندہ ہو۔ ایسے داعی تیار ہوں جو اپنے علم و عمل، فکر ونظر، طریقہ دعوت اور ذوق و حال میں انبیاء علیہم السلام اور محمد ﷺ سے خاص مناسبت رکھتے ہوں۔ صحتِ ایمان اور ظاہری عمل صالح کے ساتھ ان کے باطنی احوال بھی منہاجِ نبوت پر ہوں۔ محبتِ الہی، خشیتِ الہی، تعلق مع اللہ کی کیفیت ہو۔ اخلاق وعادات اور شمائل میں اتباعِ سنتِ نبوی ﷺ کا اہتمام ہو۔ حب للہ اور بغض للہ، رافت و رحمت بالمسلمین اور شفقت علی الخلق ان کی دعوت کا محرک ہو۔ اور انبیاء علیہم السلام کے بار بار دہرائے ہوئے اصول کے مطابق سوائے اجر الہی کی طلب کے کوئی مقصود نہ ہو۔ اللہ تعالی کی رضا کے لئے احیاء دین کی ایسی دھن ہوں کہ اللہ تعالی کی راہ میں جان و مال بے قیمت کرنے کا شوق انہیں کھینچے لئے پھرتا ہوں۔ اور مال و دولت، نام و نمود اور ذاتی آرام آرائش کا خیال راہ میں مانع نہ ہو۔ ان کا اٹھنا بیٹھنا بول چال کی ہر جنبش، حرکت اسی ایک سمت میں سمٹ کر رہ جائے.\u003c\/span\u003e     \u003cspan style=\"font-weight: 400\"\u003e\"دینی جدوجہد میں رسول اللہ ﷺ کا طریقہ زندہ کرنے اور زندگی کے تمام شعبوں کو اللہ جل شانہٗ کے اوامر اور نبی کریم ﷺ کے طریقہ پر لانے اور کام کرنے والوں میں یہ بات پیدا کرنے کے لیے چھے نمبر مقرر کیے گئے\"\u003c\/span\u003e  \u003cspan style=\"font-weight: 400\"\u003eالحمدللہ ان سے نمبروں پر چل کر بے شمار لوگوں نے اپنی اور دوسروں کی زندگیاں سنواری ہیں۔\u003c\/span\u003e  \u003cspan style=\"font-weight: 400\"\u003e جماعتوں میں آنے والا بہت بڑا مجمع علم دین سے ناآشنا ہوتا ہے، دعوت کی فضا میں ایسے ذہن سازی ہوتی ہے کہ آنے والا سراپا دعوت بن جاتا ہے۔ پھر اس شوق میں علم ساتھ نہ دے تو بیانات میں بہت سی باتیں احتیاط کے خلاف نکل جاتی ہیں۔ اسی غرض سے ہم نے راہ خدا کے مسافروں کے لیے چھے نمبروں کے مفہوم پر مشتمل آیات، احادیث و واقعات مرتب کردیے ہیں۔ اور انداز بھی بیان والا رکھا ہے۔ اللہ کرے یہ \"گلدستہ\" مرتب، ناشرین اور ان کے والدین، اساتذہ اور متعلقین و معاونین کی بخشش کا ذریعہ بنے بنے۔ آمین\u003c\/span\u003e  \u003cspan style=\"font-weight: 400\"\u003eمحمد اسلم زاہد\u003c\/span\u003e  \u003cspan style=\"font-weight: 400\"\u003eمدرس مدرسہ بیت العلوم\u003c\/span\u003e\u003cspan style=\"font-weight: 400\"\u003e \u003c\/span\u003e\u003cspan style=\"font-weight: 400\"\u003eکھاڑک، لاہور۔ \u003c\/span\u003e  \u003cspan style=\"font-weight: 400\"\u003e2 شوال، 1424ھ\u003c\/span\u003e","brand":"Bin Imtiaz","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":54488615485806,"sku":"SKU-tableeghi-6-number-ayat-o-ahadees-aor-waqiat","price":330.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/1014\/4517\/3614\/files\/6-Numbers-WEB.jpg?v=1786131394","url":"https:\/\/binimtiaz.com\/products\/tableeghi-6-number-ayat-o-ahadees-aor-waqiat","provider":"Bin Imtiaz Store","version":"1.0","type":"link"}